؞   گاؤں کی عورتوں کا شراب کا ٹھیکہ بند کرنے کا مطالبہ
۷ جون/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
مارٹین گنج(حوصلہ نیوز): مارٹین گنج کے پاس اورنگ آباد نامی بازار میں منگل کو گاؤں کی عورتوں نے گمبھیر پور-مارٹین گنج روڈ کو جام کردیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ان کی بستی کے پاس سے شراب کی دوکان کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔
مطالبہ کررہی عورتوں کا کہنا تھا کہ شراب کا ٹھیکہ دوسرے گاؤں کے لئے الاٹ ہوا لے لیکن شراب کی دوکان اورنگ آباد گاؤں کے بالکل قریب ہے جس کی وجہ سے مرد صبح اٹھنے کے فورا بعد شراب کی دوکان پر آجاتے ہیں اور دن بھر شراب کے نشے میں نہ صرف مدہوش رہتے ہیں بلکہ عورتوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔مظاہرین نے بتایا کہ جب سے شراب کی دوکان یہاں کھیلی ہے نشے میں دھت اکثر لوگ آس پاس گرے دیکھے جاسکتے ہیں۔
مظاہرین نے یہ بھی بتایا کہ کئی بار گھر کے مرد چھوٹے بچوں کو پیسہ دے کر دوکان سے شراب منگواتے ہیں جس سے بچوں کےبگڑنے کا اندیشہ ہے۔
سڑک جام کی اطلاع پاکر ایس ڈی ایم مارٹین گنج اور دیدارگنج کے تھانے دار موقع پر پہنچے اور عورتوں کو سمجھا بجھا کر جام ختم کرایا۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.